برطانوی اداکارہ نے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی وجہ بیان کر دی

برطانوی ماڈل ہولی ہیگن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹوئٹر کا استعمال اس لیے کم کردیا ہے کیونکہ وہ جب بھی لاگ ان ہوتی ہیں تو انہیں بڑی تعداد میں لوگوں نے فحش ویڈیوز بھیجی ہوتی ہیں۔

ہولی ہیگن کا کہنا ہے کہ وہ ٹوئٹر پر بہت زیادہ فحش مواد ہونے کی وجہ سے اس کا استعمال نہیں کرتیں، یہ فحش مواد اتنا زیادہ ہوتا ہے کہ وہ لوگوں کو بلاک کرنے کی کوشش کرتی ہیں تب بھی کامیاب نہیں ہوپاتیں۔

انٹرویو کے دوران انہوں نے اپنا موبائل فون دکھاتے ہوئے کہا کہ دیکھیں یہ ٹوئٹر ہے اور اس پر کتنا زیادہ فحش مواد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں