ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، آسٹریلیا کی کٹ سامنے آگئی

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں نے کٹس کی رونمائی کا آغاز کر دیا۔

دفاعی چیمپئین اور میزبان آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے میگا ایونٹ کے لیے کٹ کی رونمائی کر دی۔

آسٹریلیا نے کٹ پر روایتی قدیمی اسٹائل کو خاص طور پر واضح کیا ہے، انگلینڈ کی کٹ پر ایک بار پھر بنیادی طور پر سرخ رنگ چھایا ہوا ہے۔

آسٹریلوی فاسٹ بولر میچل اسٹارک کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے ہم اپنے قدیمی دیسی ڈیزائن کی کٹ پہنیں گے۔

میچل اسٹارک نے بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ عالمی ایونٹ میں کرکٹ ٹیم اس ڈیزائن کی کٹ پہنے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان، بھارت، آئر لینڈ، نمیبیا، نیدر لینڈ، نیوزی لینڈ، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا، یو اے ای، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے نے ابھی تک اپنی کٹس متعارف نہیں کرائی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں