یورپی کرنسی یورو کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں 20 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ایک یورو 5 ستمبر کو 0.9911 ڈالرز کا ہوگیا جو 20 سال میں سب سے کم ہے۔
یورو کی قدر میں یہ کمی اس وقت آئی جب روس نے کہا کہ وہ یورپ کے لیے اپنی مرکزی گیس پائپ لائن کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کررہا ہے۔
روس کی جانب سے 2 ستمبر کو اعلان کیا گیا تھا کہ وہ جرمنی کے لیے قدرتی گیس کی سپلائی کو بحال نہیں کررہا جس کی وجہ Nord Stream 1 پائپ لائن میں آنے والی خرابی ہے۔
یورو کی قدر میں 2022 کے آغاز سے ہی کمی آرہی ہے جس سے یورپ میں کساد بازاری کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔
جولائی میں اس کی قدر پہلی بار امریکی ڈالر سے کم ہوئی تھی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سال یورو کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہے گا۔
دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں کمی آرہی ہے۔
اگست کے دوران پاؤنڈ کی قیمت میں ڈالر کے مقابلے 4.5 فیصد کمی آئی۔