بھارت کے معروف کامیڈین راجو سری واستو کو ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑگیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجو سری واستو کو ورزش کے دوران اچانک دل میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے باعث انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ انہیں دل کا دورہ پڑا ہے۔
واضح رہے کہ راجو سری واستو نے مقامی لافٹر شو سے شہرت حاصل کی جس کے بعد وہ سیاست میں بھی سرگرم ہوگئے۔
معروف کامیڈین کا شمار اس وقت بی جے پی کے اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، راجو سری واستو پارٹی کے کچھ اہم رہنماؤں سے ملاقات کے لئے دہلی پہنچے تھے۔
معروف کامیڈین کے پرسنل اسسٹنٹ اجیت سکسینہ نے آگاہ کیا کہ راجو سری واستو کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔