نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی۔
نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ٹرینٹ بولٹ نے سنٹرل کنٹریکٹ چھوڑ دیا۔ 33 سالہ فاسٹ بالر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی فیملی کو زیادہ وقت دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا۔
ٹرینٹ بولٹ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا تاہم کنٹریکٹ چھوڑنے کے باعث اب انٹرنیشنل سطح پر کم میچوں میں ہی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کر پائیں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کے لیے سنٹرل کنٹریکٹ والے کرکٹرز کو ہی ترجیح دی جاتی ہے۔
ٹرینٹ بولٹ نے 78 ٹیسٹ میچوں میں 317 وکٹیں اپنے نام کیں۔ انہوں نے 93 ون ڈے میچوں میں بھی نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی اور 169 وکٹیں حاصل کی۔ انہوں نے 44 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 62 وکٹیں حاصل کی ہیں۔