آسٹریا میں چھٹیاں مناکر لوٹنے والی خاتون کے بیگ سے 18 بچھو نکل آئے۔
خاتون کروشیا کے ٹرپ سے واپس آسٹریا لوٹی تھی اور جب وہ اپنا سامان کھول رہی تھی تو اسکے بیگ سے ایک مادہ بچھو اور اسکے 17 بچے برآمد ہوئے۔
جانوروں کو ریسکیو کرنے والی سروس کے مطابق تمام بچھووں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور انہیں واپس انکے آبائی ملک بھجوایا جائے گا۔
ریسکیو سروس کے مطابق تمام بچھو اس وقت شیلٹر ہوم میں باحفاظت موجود ہیں اور انہیں واپس انکے ملک روانہ کرنے تک وہاں رکھا جائے گا۔