بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے انفیکشن کے 35178 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے ہیں جو کہ ایک دن قبل کے مقابلے میں تقریباً 10 ہزار زیادہ ہیں۔ اس سے قبل منگل کو ملک میں انفیکشن کے 25166 نئے کیسز درج کیے گئے تھے۔
پیر کو ملک میں 55 لاکھ پانچ ہزار 74 افراد کو کورونا کی ویکسین دی گئی اور اب تک 56 کروڑ چھ لاکھ 52 ہزار 32 افراد کو ویکسین دی جا چکی ہے۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 35178 نئے معاملو کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 22 لاکھ 85 ہزار 857 ہوگئی ہے۔
اس دوران 37 ہزار 169 مریضوں کی صحتیابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد تین کروڑ 14 لاکھ 85 ہزار 923 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے میں فعال معاملے 2433 کم ہو کر تین لاکھ 67 ہزار 415 ہوگئے ہیں۔
اس عرصے میں 440 مریضوں کی موت کی وجہ سے اموات کی تعداد بڑھ کر چار لاکھ 32 ہزار 519 ہوگئی ہے۔ بھارت میں فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 1.14 فیصد، ری کوری کی شرح 97.52 فیصد اور اموات کی شرح 1.34 فیصد ہو گئی ہے۔