بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکار رنویر سنگھ پر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بے ہودہ و فحش تصاویر پوسٹ کرنے کی وجہ سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ممبئی کے چیمبور پولیس اسٹیشن میں اداکار کے خلاف دفعہ 292، 293، 509 اور 67A کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
فحش مواد، اخلاقیات وشائستگی سے گری ہوئی حرکت، خواتین کی توہین اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی خلاف ورزی پر مبنی ہے۔
چوبے نامی خاتون وکیل نے پولیس کو جو درخواست دی ہے اس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ رنویر سنگھ نے یہ حرکت کرکے خواتین کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے ساتھ عمومی طور پر بے حیائی کا ارتکاب کیا ہے۔
تاہم بالی ووڈ اداکار کے اس اقدام پر ان کے پرستار اور سلیبریٹی دوست بھی حیران و پریشان ہیں۔
واضح رہے کہ باجی راؤ مستانی، پدماوت اور گلی بوائے جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے لیے مشہور اور کئی ایوارڈز حاصل کرنے والے رنویر سنگھ نے یہ فوٹو شوٹ ایک بین الاقوامی پیپر کے لیے کیا۔