برطانوی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعظم بورس جانسن کچھ گھنٹوں میں بیان جاری کریں گے۔
بورس جانسن پارٹی کے نئے لیڈر کا انتخاب ہونے تک قائد رہیں گے، یاد رہے برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی کابینہ کے 50 ارکان نے ان پر اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے استعفے دے دیے ہیں۔
وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن آج قوم کے نام ایک بیان جاری کریں گے۔