سری لنکن پریمیئر لیگ کے لیے 9 پاکستانی کرکٹرز کو مختلف فرنچائزز نے منتخب کرلیا ہے، جس میں سب سے مہنگے عماد وسیم فروخت ہوئے ہیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق سری لنکن پریمیئر لیگ میں سب سے زیادہ 60 ہزار ڈالرز میں گال گلیڈی ایٹرز نے عماد وسیم کی خدمات حاصل کی ہیں ،آصف علی (50ہزار ڈالر)کولمبو سٹارز، فہیم اشرف (50ہزار ڈالر) گال گلیڈی ایٹرز، شعیب ملک (40ہزار ڈالر)جافنا کنگز،شاہنوار دھانی (25ہزار ڈالر)جافنا کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
اعظم خان (25 ہزار ڈالر)گال گلیڈی ایٹرز، حیدر علی (25 ہزار ڈالر) دمبولا جائنٹس، عثمان شنواری (15 ہزار ڈالر)کینڈی فالکنز،سرفراز احمد (15ہزار ڈالر) گال گلیڈی ایٹرز میں شامل کیے گئے ہیں۔