تاریخ میں پہلی بار، کرکٹ میچ میں مسلمان میاں بیوی بیک وقت امپائر

لندن: کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار میاں بیوی ایک ساتھ میچ میں امپائرنگ کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مسلمان میاں بیوی تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ ایک ہی میچ میں امپائرنگ کریں گے۔ امپائر نعیم اشرف اور جسمین نعیم نئی تاریخ رقم کریں گے۔

دونوں میاں بیوی ہفتہ کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام ایک میچ میں ایک ساتھ امپائرنگ کریں گے، یہ میچ راچیل فلنٹ ٹرافی کا فائنل ہو گا جو ویسٹرن اسٹار اور لائنٹنگ کے مابین کھیلا جائے گا۔

نعیم اشرف کی اہلیہ جسمین نعیم جنوبی افریقہ اور انگلینڈ ویمنز میچ میں بھی امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں جبکہ نعیم اشرف پاکستان کی جانب سے 2 ایک روزہ میچ کھیل چکے۔ ان کے ایک بھائی پاکستان میں فرسٹ کلاس امپائر بھی ہیں۔

گزشتہ سال لارڈز میں امپائرنگ کرنے والی پہلی برطانوی مسلم خاتون امپائر کا اعزاز بھی جیسمین کے پاس ہے اور وہ پہلے ہی اپنی شناخت بنا چکی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں