پہلا ٹی ٹوئنٹی:بھارت نے آئرلینڈ کو شکست دے دی

بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے میزبان ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت نے ٹاس جیت کر آئرلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی،تاہم میچ کو بارش کے باعث 12 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

آئر لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 12 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے،ہیری ٹیکٹر 64 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،لورکن ٹکر18،پال اسٹرلنگ 4 جبکہ کپتان اینڈی بالبرائن صفر پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار، کپتان ہاردک پانڈیا ،اویش خان اور یوزویندرا چاہل نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کی جانب سے دیا گیا ہدف بھارت نے نے 10ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سےڈیپک ہوڈا 47 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے،ایشان کشن 26 جبکہ کپتان ہاردک پانڈیا نے 24 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے کریگ ینگ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ جوش لٹل نے 1 وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 28 جو ن کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں