کولمبیا: بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک 500 زخمی

کولمبیا میں بل فائٹنگ کے دوران اسٹینڈ گرنے سے 5 افراد ہلاک جبکہ 500 زخمی ہو گئے ہیں، مرنے والوں میں دو خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ مریضوں کی کافی تعداد ہونے کی وجہ سے اسپتالوں میں جگہ بھی موجود نہیں ہے۔

ٹولیما کے علاقے میں سالانہ سان جوآن اور سان پیڈرو کی تقریبات جاری تھیں، کہ اچانک لکڑی سے بنا اسٹیڈیم ٹوٹ گیا، جس سے بھگدڑ مچ گئی، اسٹیڈیم کا یہ حصہ تین منزلہ تھا، جس پر کئی شہری سوار تھے،عالمی میڈیا کے مطابق ایک بیل اسٹیڈیم سے نکل کر رہائشی گلیوں میں بھاگ گیا۔

اگرچہ کولمبیا میں جانوروں سے بدسلوکی ایک جرم ہے، بیل فائٹ اور مرغوں کی لڑائیوں کو ان کے پیچھے ثقافتی تاریخ کی وجہ سے تحفظ حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں