معروف بھارتی ریپ گلوکار رفتار اور اہلیہ نے طلاق کا فیصلہ واپس لے لیا

بالی ووڈ کے معروف ریپ گلوکار دِلن نائیر عرف رفتار اور اُن کی اہلیہ کومل ووہرا نے طلاق کے لیے عدالت می درخواست دے دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریپر رفتار اور اُن کی اہلیہ کومل ووہرا نے سال 2020 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔ تاہم، وہ رواں سال اکتوبر میں حتمی کاغذات پر دستخط کریں گے۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا کہ ’کورونا وائرس کی وجہ سے ہر چیز میں تاخیر ہوئی لیکن وہ رواں سال 6 اکتوبر کو طلاق کے کاغذات پر دستخط کردیں گے‘۔

ذرائع نے بتایا کہ ’مسائل ان کی شادی کے چند دن بعد ہی شروع ہوگئے تھے جس کے بعد اُنہوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا‘۔

جوڑے کے قریبی ذرائع نے کہا کہ ’دونوں اپنی اپنی زندگیوں میں آگے بڑھ چکے ہیں اور اپنے خاندانوں کے ساتھ، خوشگوار زندگی گُزار رہے ہیں‘۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رفتار اور کومل ووہرا نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو اَن فالو کر دیا ہے اور اپنے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز سے ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔

رفتار اور کومل ووہرا 2011 میں ایک دوست کے گھر ایک دوسرے سے ملے تھے، انہوں نے تقریباً 5 سال ڈیٹنگ کے بعد 2016 میں شادی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں