کرینہ کپور کے بعد انوکشا شرما کی یوگا کرنے کی تصاویر وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے اپنی یوگا کی تصاویر شئیر کر دیں۔

اداکارہ انوکشا شرم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر کچھ تصاویر پوسٹ کی ہیں جس میں اداکارہ کو یوگا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

گزشہ دن یوگا کا عالمی دن منایا گیا اور یوگا کے عالمی دن کے موقع پر بہت سی شوبز اداکاروں کی جانب سے یوگا کی تصایر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہیں۔

یاد رہے کہ یوگا کا عالمی دن 21 جون کو منایا جائے گا اس کا فیصلہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 11 دسمبر 2014ء کو کیا۔

یوگا ایک جسمانی، ذہنی اور روحانی مشق ہے، یوگا کا لفظ سنسکرت زبا ن سے نکلا ہے ، جس کے معنی ہیں قابو پانا اور جوڑ کررکھنا۔

سانس اور جسم کی ورزشو ں اور مراقبے کے ذریعے اپنے نفس پر قابو پانےاور صحت مندزندگی گزارنے کیلئے یوگا ایک مثبت سرگرمی سمجھی جاتی ہے۔

اس سے جسم کے تمام افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ ذہنی او ر نفسیاتی صحت پر بھی بہترین اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

امریکی ریسرچ کے مطابق یوگا کے دوران جب گہری سانس کھینچ کر آہستہ آہستہ باہر چھوڑی جاتی ہے تو اس سے ذہنی دبائو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مزید یہ کہ باقاعدگی سے یوگا کی عادت انسان کو طویل عمر تک متحرک، جوان اور صحت مند رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ یوگا سرگرمی دماغ میں موجود اسٹریس ہارمونز کم کرکے موڈ کو خوشگوار بناتی اور ذہنی سکون فراہم کرتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں