بٹ کوائن کی قیمت میں کمی ، کرپٹو مارکیٹ کو دو سو ارب ڈالر کا نقصان

بٹ کوائن کی قدر 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ،کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوگیا۔

ایک بٹ کوائن کی قیمت 13 جون کو گھٹ کر 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔

اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ فروری 2021 کے بعد پہلی بار ایک ٹریلین ڈالرز کی حد تک پہنچ گیا جو نومبر 2021 میں 3 ٹریلین ڈالرز سے زیادہ تھا۔

امریکہ میں افراط زر کی شرح میں اضافے اور یو ایس فیڈرل ریزرو کی جانب سے رواں ہفتے شرح سوچ میں اضافےکے امکان کے باعث بٹ کوائن کی قدر میں نمایاں کمی آئی۔دوسری جانب کرپٹو کرنسی اتھیریم کی قدر میں 20 فیصد کمی آئی اور وہ جنوری 2021 کی سطح پر پہنچ گئی، جس کے بعد ایک یونٹ 1189 ڈالرز کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں