عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی نئی،زیادہ خطرناک قسم کسی بھی وقت سامنے آنے کا عندیہ دیدیا

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے نئی قسم سے خبردار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اور زیادہ خطرناک قسم کسی بھی وقت سامنے آ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب بھی آبادی کا بڑا حصہ غیر محفوظ ہے، گذشتہ ہفتے بھی 7 ہزار سے زائد افراد کورونا وباء کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں  بھارت  میں کووڈ 19 سے متاثرہ افراد کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری حکام کے پاس موجود اعداد و شمار کے تحت کافی عرصے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 8.7 فیصد تک پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں