انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مئی کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان بھی کردیا ہے۔
آئی سی سی نے ایشیا کے تین ٹاپ اسٹارز کو مئی 2022 کے لیے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کے لیے شارٹ لسٹ کیا ہے جس میں سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور اسیتھا فرنینڈو شامل ہیں جبکہ تیسرے کھلاڑی بنگلادیش کے مشفیق الرحیم ہیں۔
اینجلو میتھیوز کو بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 2 سنچریوں کے ساتھ 344 بنانے پر اس فہرست میں شامل کیا ہے۔
A century in the first Test ✅
A century in the second ✅Angelo Mathews 🔥 #WTC23 | #BANvSL | https://t.co/7KXvVIR736 pic.twitter.com/OI0b5R6bGi
— ICC (@ICC) May 26, 2022
اینجلو میتھیوز نے دوسرے ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی اور 145 رنز بناکر وہ ناٹ آؤٹ رہے تھے جبکہ ان کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی سری لنکا یہ میچ جیتنے میں کامیاب رہا تھا۔
دوسری نمبر پر اس فہرست میں بنگلادیش کے مشفیق الرحیم رہے،جنہوں نے سری لنکا کے خلاف اس سیریز میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ 303 رنز بنائے ہیں۔
مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ سیریز میں دو سنچریاں بھی اسکور کی ہیں جبکہ وہ ٹیسٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے پہلے بنگلادیشی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔
علاوہ ازیں اس فہرست میں تیسرے نمبر پر اسیتھا فرنینڈو ہیں جو بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔
A superb performance by Asitha Fernando to claim Player of the Match 💥
This is only the second time a Sri Lanka pacer has taken 10 wickets in an away Test.#BANvSL | #WTC23 pic.twitter.com/xRGUNwAFZI
— ICC (@ICC) May 27, 2022
انہوں نے بنگلادیش کے خلاف پہلی اننگ میں تین وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ وہ ایک میچ میں 10 وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں جس کے باعث انہیں میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل ہوا ہے۔