بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں سپراسٹار شاہ رخ خان اور کاجول کے بیٹے کا کردار نبھانے والے چائلڈ آرٹسٹ جبران خان دو دہائیوں بعد فلم انڈسٹری میں واپس آرہے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جبران خان فلم ’عشق وشق ری باؤنڈ‘ کی جاری شوٹنگ میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔
یاد رہےیہ فلم شاہد کپور اور امرتا راؤ کی 2003 میں ریلیز ہونے والی فلم ’عشق وشق‘ کا سیکوئل ہے۔
تاہم جبران خان کی فلم 2023 میں ریلیز ہوگی اوروہ اس فلم سے بطور اداکار بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔
واضح رہےکہ جبران خان نے سال 2001 کی سپر ہٹ بالی ووڈ فلم ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں چائلڈ آرٹسٹ کرش رائےچند کا کردار ادا کیا تھا جو راہول رائےچند (شاہ رخ خان) اور انجلی شرما (کاجول) کا بیٹا تھا۔