انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ؛ لارڈز ٹیسٹ میں شائقین کی عدم دلچسپی

لارڈز: انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین کی عدم دلچسپی رپورٹ کی گئی ہے۔

میڈٰیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان لارڈز کے میدان میں پہلے ٹیسٹ میچ میں شائقین میں عدم دلچسپی نظر آئی ہے۔

میڈٰیا رپورٹس ہیں کہ پہلے ٹیسٹ میچ میں مہنگے ٹکٹس روایتی تماشائیوں کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں جس کے باعث سیزن کا پہلا ٹیسٹ میچ میں ہاؤس فل نہیں ہوگا۔

ٹیسٹ میچ کے پہلے چار روز میں لارڈز کی 20 ہزار سے زائد نشستیں خالی رہ سکتی ہیں جبکہ 31 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم میں پہلے روز 1800 اور دوسرے روز کے 2500 ٹکٹس دستیاب ہیںُ۔

میچ کے تیسرے روز 4600 اور چوتھے روز 9600 ٹکٹس اب تک دستیاب ہیں جبکہ ماضی میں لارڈز میں کھیلے جانے والے سیزن کے پہلے ٹیسٹ کی ٹکٹس ہاتھوں ہاتھ بک جاتی تھیں۔

یاد رہے کہ لارڈز ٹیسٹ میچ کوئنز پلاٹینیم جوبلی ٹیسٹ میچ بھی ہیں جبکہ لارڈز میں ٹکٹس کی قیمت 70 پاؤنڈز سے 160 پاؤنڈز تک ہے۔

محدود نظر آنے والے اسٹینڈز کے ٹکٹس 45 سے 100 پاؤنڈز تک کی قیمت کے ہیں، 100 پاؤنڈز سے زائد قیمت والے ٹکٹس کم فروخت ہورہے ہیں۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ 100 سے 160 پاؤنڈز تک ٹکٹ خریدنے کی موجودہ حالات میں سکت نہیں ہے۔ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں