فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹریلر کے نے مداحوں کو مایوس کر دیا۔
گزشتہ روز اداکار عامر خان اور ہر دل عزیز اداکارہ کرینہ کپور کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
یئاد رہے کہ عامر خان خود گجرات ٹائٹنز اور راجستھان رائلز کے درمیان انڈین پریمیئر لیگ 2022 کے فائنل کی پہلی اننگز کے دوران اپنی فلم کا ٹریلر ریلیز کیا۔
فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹریلر کو سوشل میڈیا پر مداحوں کی جانب سے خاص پسند نہیں کیا گیا۔
عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے ٹیزرکو دیکھنے کے بعد ایسا لگتا ہے یہ فلم ٹام ہینکس کی 1994 کی ہالی ووڈ فلم ‘فوریسٹ گم’ کی کاپی ہے۔
خیال رے کہ اس ہندی فلم کو بنانے میں مبینہ طور پر 14 سال لگے ہیں
دوسری طرف ٹام ہینکس کے مداحوں نے ہالی ووڈ اداکار سے معافی مانگنے کے لیے ٹوئٹر کا رخ کیا۔
Mr. Perfaketionist successfully ruined one of the Hollywood's most iconic movie with his cringe maza acting.
Dear @tomhanks we Indians apologize for this cheap copy 🙏#LaalSinghChadha pic.twitter.com/9zfhqfHy1E
— 丹rmαή ᴷᴷᴿ (@srk_addictt) May 30, 2022
انہوں نے کہا کہ ” ہم ہندوستانی اس سستی کاپی کے لیے معذرت خواہ ہیں۔
I'm a big fan of Tom Hanks.
Go through the list of movies & you'll find cast away, the terminal, you've got mail, the green mile, forrest gump & so many other masterpieces. He can't be copied.
Why would someone want to watch the sasta copy,when we have the original masterpiece?
— Vaani 🍂 (@Miss_Femtometer) May 30, 2022
جبکہ ایک صارف نے کہا کہ ہمارے پاس اصل شاہکار ہے تو کوئی کاپی کیوں دیکھنا چاہے گا؟
This is why one must never remake Tom Hanks films. He's so good in everything he does that the difference is too stark to ignore.
— Sayantan Ghosh (@sayantansunnyg) May 29, 2022
یاد رہے کہ عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ رواں سال 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔
تاہم دونوں فنکار پروموشن مہم میں کافی مصروف ہیں۔
https://twitter.com/ThePlacardGuy/status/1531172719290507264?s=20&t=uHNvIiDcz5ecBIzlhYwMkQ
اس فلم کی ہدایتکاری ادویت چوہان نے دی ہے جبکہ فلم میں عامر خان کے علاوہ کرینہ کپور خان اپنے فن کا مظاہرہ کریں گی۔
واضح رہے کہ عامر خان نے اپنے انٹرنیٹ پوڈ کاسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں یہ فلم بنانے میں 14 برس لگے اور اس سال جون جولائی میں فلم کے آغاز کو 14 برس کا عرصہ مکمل ہوجائے گا۔