کئی بار کسی سروس یا ایپ میں ایسے نئے فیچر کا اضافہ کیا جاتا ہے جس کے بارے میں یقین نہیں آتا کہ اب تک وہ اس کا حصہ نہیں تھا۔
ایسا ہی کچھ گوگل نے حال ہی میں کرتے ہوئے اعلان کیا کہ گوگل ڈرائیو کے ویب ورژن میں فائلز کے لیے کٹ، کاپی اور پیسٹ کی بورڈ شارٹ کٹس سپورٹ متعارف کرائی جارہی ہے۔
گوگل نے ایک بلاگ میں بتایا کہ آپ کنٹرول سی، کنٹرول ایکس اور کنٹرول وی جیسے کاپی، کٹ اور پیسٹ کے کی بورڈ شارٹ کٹس کو اب فائلز کو ایک سے دوسری جگہ منتقل کرنے کےلیے استعمال کرسکتے ہیں۔
بلاگ میں مزید کہا گیا کہ اس سے آپ کو ایک یا اس سے زیادہ فائلز کو کاپی کرنے سے وقت بچانے میں مدد ملے گی جبکہ چند کلکس پر اپنے مواد کو متعدد ٹیبز پر منتقل کرنا ممکن ہوگا۔
یقین کرنا مشکل ہے کہ گوگل ڈرائیو میں اب تک ایسا کرنا ممکن نہیں تھا، مگر بات یہاں ہی ختم نہیں ہوتی۔
اگر آپ گوگل ڈرائیو سے ایک فائل کو کسی اور ڈاکومینٹ یا ای میل پر کاپی کرتے ہیں تو اس فائل پر ایک لنک بن جائے گا اور ٹائٹل بھی ہوگا۔