شوہر کی موت کے بعد نیتو کپور کا ماہرِ نفسیات سے کنسلٹ کرنے کا انکشاف

آنجہانی اداکار رشی کپور کی بیوہ نیتو کپور نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر کی موت کے بعد انہوں نے خود کی ذہنی حالت کی درستی کے لیے ماہر نفسیات سے رابطہ کیا تھا۔

صحت سے متعلق ایک پورٹل کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتو کپور نے کہا کہ وہ اپنے آنجہانی شور کے ساتھ ریلشن شپ کے دوران ایک ’مضبوط خاتون‘ تھیں۔

خیال رہے کہ رشی کپور اور نیتو کی شادی 1980 میں ہوئی تھی۔ دونوں کے ہاں تین بچے جن میں اداکار رنبیر کپور، ردھیما کپور اور سہانی کپور شامل ہیں۔

دو سال قبل 30 اپریل 2020 کو رشی کپور کینسر کاشکار ہوکر چل بسے تھے۔

شوہر کے انتقال کے بعد کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے نیتو کا کہنا تھا کہ ’پتہ ہے کیا؟ زندگی آپ کو مضبوط بناتی ہے جب آپ زندگی کے نشیب و فراز سے گزرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب آپ نشیب سے گزرتے ہیں تو آپ کو لگتا ہے کہ یہ آپ کی زندگی کا سب سے برا وقت ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ وہی آپ کا بہترین وقت ہے کیونکہ یہی وہی طریقہ ہے جس سے خدا آپ کو مضبوط بناتا ہے تاکہ آپ جو بھی آگے آپ کی زنگی میں آنے والا ہے اس کا سامنا کر سکیں۔

نیتو کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی میں ایسے بہت سے ادوار سے گزرے ہیں، اور شاید یہی وہ چیز ہے جس نے مجھے ہر صورتحال کا سامنا کرنے کے لیے مضبوط بنایا۔

ساتھ میں نیتو کپور نے زور دیا کہ آپ کے ساتھ اگر ذہنی مسائل ہوں تو آپ کو ضرور ماہرِ نفسیات کے پاس جانا چاہیے، کیونکہ آپ کا کوئی بھی مسئلہ ہو، آپ کچھ بھی محسوس کر رہے ہوں، ایسے میں آپ کو کچھ نا کچھ کرنا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ جب رشی کپور ہمیں چھوڑ گئے، تو پھر اس کے بعد میں بھی ماہرِ نفسیات کے پاس گئی اور پھر کچھ وقت تک ڈاکٹر کے پاس جانے لگی تھی۔

نیتو نے بتایا کہ اس ڈاکٹر نے مجھے ایسا ہی کچھ کرنے کو کہا جو میں پہلے سے جانتی تھی، تو ایسے میں میں نے سوچا کہ یہ میں اپنے آپ کے ساتھ کیوں نہیں کر رہی۔ اور پھر اس کے بعد سے میں نے ڈاکٹر کے پاس جانا چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں