سری لنکن کھلاڑی دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

سری لنکن کھلاڑی کوسل مینڈس کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکن بلے باز کوسل مینڈس کو بنگلادیش کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق میچ جاری تھا کہ 23 ویں اوور کے دوران کوسل مینڈس کو اچانک دل میں درد اٹھا جس کے بعد وہ گراؤنڈ پر ہی لیٹ گئے جبکہ طبی عملے نے انہیں پہلے اٹھاکر گراؤنڈ سے باہر کیا اور پھر اسپتال منتقل کردیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر منظور حسین چوہدری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوسل مینڈس کو مناسب تشخیص اور بہتر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں میچ کے دوران پانی کی کمی کا بھی سامنے تھا جبکہ وہ ڈی ہائیڈریشن کی وجہ سے بے چینی بھی محسوس کررہے تھے۔

واضح رہے کہ کوسل مینڈس نے چٹاگرام میں بنگلادیش کے خلاف ہونے والے ڈرا میچ کی پہلی اننگز میں نصف سنچری اور دوسری اننگز میں 48 رنز اسکور کیے تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قل بنگلادیش کے کھلاڑی تمیم اقبال بھی پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن شدید درد کی وجہ سے ریٹائر ہوچکے ہیں جبکہ آن فیلڈ امپائر رچرڈ کیٹلبرو بھی گرمی کی وجہ سے چوتھے دن ہی میچ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں