ورلڈ گیمز کا میلہ 7جولائی سے برمنگھم میں سجے گا, 100سے زائد ممالک کے 3600اتھلیٹس شرکت کرینگے

انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ورلڈگیمز کا آغاز 7جولائی 2022سے برمنگھم میں ہو گا،جس میں 100سے زائد ممالک کے 3600اتھلیٹس شرکت کرینگے۔

پاکستان کے 16سالہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ گیمز کا میلہ ہر 4سال بعد منعقد کیا جاتا ہے،اس سال بھی انٹرنیشنل ورلڈ گیمز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے تعاون سے ورلڈ گیمز کا انعقاد 7جولائی سے 17جولائی 2022تک امریکی ریاست الاباما کے شہر برمنگھم میں ہو گا۔

اس سال عالمی کھیلوں کے میلے (ورلڈ گیمز)میں 100سے زائد ممالک کے 3600سے زائد کھلاڑی 34 مختلف کھیلوں میں اپنی قسمت آزمائیں گے۔

برمنگھم گیمز آرگنآئزنگ کمیٹی کے مطابق 10روزہ ورلڈ گیمز میں 34کھیلوں میں 213میڈلز کیلئے مقابلے ہونگے۔

پاکستان کے 16سالہ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فاتح احسن رمضان بھی گیمز میں شرکت کرینگے جبکہ پاکستانی مارشل آرٹس جوجستو ٹیم بھی ایونٹ میں شرکت کریگی۔

دوسری جانب پاکستانی ٹین پن باؤلنگ اور الپائن کلب کی ٹیم کا بھی ایونٹ میں شرکت کا امکان ہے۔

ورلڈ گیمز میں ان کھیلوں کو شامل کیا جاتا ہے جو اولمکپس میں شامل نہیں ورلڈ گیمزمیں امریکن فٹبال،آرچری،بیس بال، سنوکرٹین پن باؤلنگ،ڈانس سپورٹس،فلائنگ ڈسک،جمناسٹک،ہینڈ بال،کراٹے،کک باکسنگ،پاور لفٹنگ،رسہ کشی،سکوائش،انڈر واٹر سپورٹس،وہیل چئیر رگبی،ووشو،ٹرائیتھلون،فلور بال،فسٹبال سمیت 34کھیلوں کے مقابلے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں