سری لنکا معاشی بحران، ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان

سری لنکا میں معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی بنگلا دیش کو ملنے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بحران کی وجہ سے سری لنکا کے ایشیاء کپ کی میزبانی کے امکانات کم ہوگئے ہیں، بنگلا دیش کے ایشیاء کپ 2022 کی میزبانی کے قوی امکانات ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سری لنکا میں موجودہ معاشی بحران کے باعث ایشیاء کپ ملتوی ہونے کے بھی امکانات موجود ہیں۔

ایشیاء کپ 2022 رواں برس 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جانا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث ایشیاء کپ دونوں ممالک میں فی الحال نہیں ہوسکتا جبکہ عرب امارات اور عمان میں اگست ستمبر میں شدید گرمی کے باعث ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

اس حوالے سے ایشین کرکٹ کونسل نے تاحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے لیکن سری لنکا میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر بنگلا دیش کا نام میزبانی کےلیے زیرغور ہے۔

یاد رہے کہ آخری بار ایشیاء کپ 2018 میں کھیلا گیا تھا۔ایشیاء کپ 2020 کا ایڈیشن کورونا کی وجہ سے منسوخ ہوگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں