بھارتی کرکٹ بورڈ بی سی سی آئی نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے سو فیصد تماشائیوں کو گراؤنڈ میں آنے کی اجازت دے دی ہے۔
بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ مختلف مقامات پر پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی جس میں نئی دہلی، کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلورو شامل ہیں۔
بھارتی شائقین کے لیے یہ ایک بڑی خبر ہے کہ بی سی سی آئی نے 9 جون سے شروع ہونے والی ہندوستان-جنوبی افریقہ کی پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسٹیڈیموں میں پوری صلاحیت کی اجازت دے دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بی سی سی آئی نے پہلے ہی آئی پی ایل پلے آف کے لیے پوری صلاحیت کے ہجوم کا اعلان کر دیا تھا۔
بی سی سی آئی ترجمان کا کہنا ہے کہ کووڈ پروٹوکول میں نرمی آئی ہے کیونکہ ملک میں مثبت کیسز کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔ اس لئے بی سی سی آئی آنے والی سیریز کے لیے مقامات کو پوری صلاحیت کے ساتھ جانے کی اجازت دے سکتا ہے۔
واضح رہے کہ بھارتی ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف پانچ مختلف مقامات پر پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی جس میں نئی دہلی، کٹک، وشاکھاپٹنم، راجکوٹ اور بنگلورو شامل ہیں۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 9 جون سے ہوگا اور آخری میچ 19 جون کو کھیلا جائے گا۔