بالی ووڈ کی سپراسٹار دیپیکا پڈوکون کانز فلم فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کرنے کیلئے فرانس میں موجود ہیں۔
کانز فلمی میلے میں دپیکا دیگر نامور اسٹارز کے ہمراہ بطور ’جیوری ممبر‘ فیسٹیول میں بھارت کی نمائندگی کررہی ہیں۔
فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون کی شرکت توجہ کا مرکز بن گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ نے لوئس ووٹن کا لباس زیب تن کیا ہے جب کہ ان کے گھنگریالے بال کندھوں پر گرے ہوئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دپیکا پڈوکون فیسٹیول میں آمد کے دوران مسکرا رہی ہیں۔ اداکارہ کے ساتھ جیوری ارکان بھی موجود ہیں۔
واضح رہےکہ یہ 11 روزہ فلمی میلہ 17 مئی سے 28 مئی تک جاری رہے گا۔