بھارتی کھلاڑی سہواگ نے پھر شعیب اختر پر الزام لگا دیا، کہا شعیب اختر غصے میں تیز بالنگ کرانے کیلئے بال تھرو کرتے تھے۔
سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دے دیا، کہا کہ کہ شعیب اختر بولنگ کراتے ہوئے ہاتھ چھپا کر بھاگتے تھے اور جھٹکا مارکر گیند کرواتے تھے۔
بھارتی ڈیجیٹل شو کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ شعیب اختر کو بھی معلوم ہے کہ ان کا بولنگ ایکشن غیرقانونی تھا۔
A 𝐁𝐎𝐋𝐃 opener with a 𝐁𝐎𝐋𝐃𝐄𝐑 voice 🗣️
Watch @virendersehwag talk about one of his 𝘧𝘢𝘷𝘰𝘶𝘳𝘪𝘵𝘦 bowlers with @sanjaymanjrekar on 𝗛𝗼𝗺𝗲 𝗼𝗳 𝗛𝗲𝗿𝗼𝗲𝘀 🤩
🗓️ Thursday, May 19
🕖 7 pm
📺 #Sports18 1 / 1 HD#HomeOfHeroes #VirenderSehwag pic.twitter.com/0c4qg4Yv09— Sports18 (@Sports18) May 17, 2022
شعیب جانتا ہے کہ وہ اپنی کہنی کو جھٹکا دیتا تھا، وہ جانتا تھا کہ وہ بھی وٹا مار رہا ہے۔ ورنہ آئی سی سی اس پر پابندی کیوں لگائے گی؟ شعیب کے ہاتھ اور گیند کا اندازہ لگانا مشکل ہوتا تھا۔
اس سے پہلے بھی وریندر سہواگ پاکستانی فاسٹ بالر کو نشانہ بنا چکے ہیں، تاہم ابھی تک ان کے اس الزام پر شعیب اختر کا ردعمل سامنے نہیں آیا۔