بھارتی فنکار کا لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کو منفرد انداز میں خراجِ عقیدت

بھارت کے ایک سدرسن پٹنائک نامی سینڈ آرٹسٹ نے آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کو اپنے آرٹ کے ذریعے منفرد انداز میں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

سدرسن پٹنائک نے مئیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے بنائے گئے سمندر کنارے اپنے ہاتھ سے بنائے ہوئے خوبصورت سینڈ آرٹ کی تصویر شیئر کی ہے۔

اُنہوں نےاپنے سینڈ آرٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اینڈریو سائمنڈز کی المناک حادثے میں ہلاکت کے بارے میں جان کر دکھ ہوا۔ ‘

اُنہوں نے اینڈریو سائمنڈز کی ہلاکت کو دنیائے کرکٹ کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

سدرسن پٹنائک نےاپنے سینڈ آرٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے لکھا کہ’ہندوستان کے پوری ساحل پر میرا سینڈ آرٹ اس پیغام کے ساتھ موجود ہے کہ ہم آپ(اینڈریو سائمنڈز) ہمیں یاد آئیں گے۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اینڈریو سائمنڈز کی روح کے سکون کے لیے دعا بھی کی۔

خیال رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کیلئے ایک اور بری خبر سامنےآئی ہے کہ آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئےہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کی کار کو حادثہ ٹاونزول کے قریب پیش آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں