چیمپئنز لیگ سیمی فائنل:ریال میڈریڈ کی مانچسٹر سٹی کو شکست

چیمپئنز لیگ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسپینش فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر سٹی کو 3- 1 سے سے شکست دے کر فائنل کر رسائی حاصل کرلی۔

دونوں تگڑی ٹیموں کے مابین 5 مئی کو سینٹیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل کے دوسرے راؤنڈ کا اہم ترین میچ ہوا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسپین کے ریال میڈرڈ نے ایونٹ کی سب سے اہم ٹیم برطانیہ کی مانچسٹر سٹی کو ایک کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر فائنل کیلئے اپنی راہ ہموار کی۔

چیمپیئنز لیگ کے رواں سیزن کا فائنل میچ 28 مئی کو لیور پول اور ریال میڈرڈ کے درمیان پیرس کے اسٹیڈ ڈی فرانس اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے کریم بینزیما نے اضافی وقت میں پنالٹی پر گول اسکور کیا۔

سٹی کو میچ میں اپنی فتح یقینی نظر آرہی تھی جب ریاض مہریز نے انہیں 1-0 اور مجموعی طور پر 5-3 سے آگے کر دیا لیکن متبادل کے طور پر روڈریگو نے 90ویں اور 91ویں منٹ میں ایک ناقابل یقین لیٹ ڈبل اسکور کیا، اس کے گول نے ٹائی کو اضافی وقت میں بھیج دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ریال میڈرڈ کے کوچ کارلو اینسیلوٹی کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا کلب ہے جو آپ کو ہار ماننے کی اجازت نہیں دیتا یہاں تک کہ ایسا لگتا ہے کہ سب کچھ ختم ہو گیا ہے۔ یہ آپ کو آگے بڑھنے، لڑنے، یقین کرنے کی طاقت دیتا ہے.

https://twitter.com/i6astv/status/1521970802127687680?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1521970802127687680%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.samaa.tv%2Fsports%2F2022%2F05%2F2540094%2F

اپنا تبصرہ بھیجیں