حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ کا افغانستان نہ چھوڑنے کا اعلان

افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی اور سابق چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے ملک نہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک مشترکہ ویڈیو بیان جاری کیا جس موقع پر دونوں نے افغانستان نہ چھوڑنے کا اعلان کیا۔

حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان میں گلبدین حکمت یارکے تعاون سے بات چیت جاری رکھیں گے اور ملک میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سابق افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں