افغانستان میں طالبان حکومت کے آتے ہی تبدیلی بھی نظر آنے لگی، سی این این کی خاتون رپورٹر برقع پہن کر کابل میں رپورٹنگ کررہی ہیں۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کابل کی سڑکوں پر رپورٹنگ کرتے ہوئے سی این این کی رپورٹر کلاریسا وارڈ کو سیاہ برقعے میں دیکھا گیا ہے۔
طالبان نے اقتدار میں آتے ہی اعلان کیا تھا کہ نہ ہی خواتین کے ساتھ سخت سلوک کیا جائے گا اور نہ ہی ان کے حقوق پامال کیے جائیں گے، کلاریسا وارڈ کی کابل سے رپورٹنگ پوری دنیا نے دیکھی جو طالبان کی جانب سے کیے گئے اعلان کی تصدیق ہے۔
کلاریسا وارڈ نے برقع میں رپورٹنگ کی ایک تصویر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی شیئر کی اور لکھا کہ آج کابل کی سڑکوں پر، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ ہم ایک تاریخ کے گواہ بن رہے ہیں۔
CNN's @clarissaward reports on what Afghanistan looks like as the Taliban take over.https://t.co/pJuaHC3iBC pic.twitter.com/zx9shFE8Lj
— CNN This Morning with Kasie Hunt (@CNNThisMorning) August 16, 2021
طالبان کی جانب سے کابل پر قبضہ کرتے ہوئے اعلان کیا گیا تھا کہ خواتین کے کام کرنے پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی نہ ہی انہیں گھروں میں محدود کرنے کی پالیسی اپنائی جائے گی تاہم خواتین کو گھروں سے باہر کام کرتے ہوئے اسلامی شعائر کا خیال رکھنا ہوگا، کلاریسا وارڈ کی آج کی رپورٹنگ طالبان کے افغانستان کی ایک جھلک ہوسکتی ہے۔