سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کر دیا

سعودی عرب نے 2022 کے لیے حج کوٹہ جاری کر دیا۔ رواں سال 10 لاکھ ملکی اور غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سعودی حکومت نے 2سالہ کورونا پابندیوں کے بعد سال 2022میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے ۔

سعودی حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے۔

بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57ہزار 585، نائجیریا کا 43ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582اور ترکی کا 37ہزار 770ہے۔ برطانیہ 12 ہزار 348، امریکہ 9ہزار 504اور فرانس کو 9ہزار 268افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے۔

اس کے مطابق پاکستان کو 2019میں 1لاکھ 79ہزارکا کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔

پھر حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹہ کومختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے اور اس کوٹہ کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق اس سال 65سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کر سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں