سعودی سینما کی ٹکٹوں کی فروخت 30 ملین سے تجاوز کر گئی

گذشتہ چار سال کے دوران سعودی عرب میں سینما نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ باکس آفس پر ٹکٹوں کی فروخت 30.8 ملین سے تجاوز کر گئی۔

اپریل 2018 میں سعودی سینما اتھارٹی اب تک 20 شہروں میں 518 اسکرینوں کے ساتھ 56 تھیٹرز تک پہنچ چکی ہے، جن میں 22 سعودی فلموں سمیت 1,144 فلمیں دکھائی گئیں اور 38 ممالک کی 22 زبانوں ٹکٹ خریدنے والے ناظرین کی تعداد 30,860,956 تک پہنچ گئی۔

سعودی عرب میں سینما گھر کھلنے سے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوئے۔ گذشتہ چار برسوں میں سینما گھروں کی وجہ سے سعودی عرب میں 4439 مردو خواتین کو روزگار ملا۔

وژن 2030 کے اہداف میں سینما انڈسٹری میں مزید ہزاروں نوکریاں پیدا کرنا بھی شامل ہے۔

چار سال میں کی گئی ترقی اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سعودی عرب میں سینما کا شعبہ مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش عنصر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں