روینہ ٹنڈن نے مسلم سہیلی کے ساتھ روزہ رکھ لیا

بھارتی اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بھی پیر کو اپنی مسلمان سہیلی کے ساتھ روزہ رکھا اور ساتھ ہی افطار بھی کیا۔

روینہ ٹنڈن نے مذہبی ہم آہنگی کی مثال قائم کرتی ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں انہیں اپنی دو سہیلیوں کے ساتھ خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیر کو ہم نے ایک ساتھ روزہ افطار کیا ۔

ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کیا اور بتایا کہ ان کی دوستی کو 32 برس مکمل ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ بہت سے ہندو پیروکار پیر کے روز روزہ رکھتے ہیں، یہ ہفتے کے سب سے اچھے دنوں میں سے ایک ہے ، اس دن کیلاش کے پہاڑوں میں رہنے والے دیوتا بھگوان شیو کے احترام میں ہندو پیروکار روزہ رکھتے ہیں۔

دوسری جانب دنیا بھر میں مسلمان بھی ماہِ صیام کے روزے رکھ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں