موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستانی بینکوں کا آؤٹ لک مستحکم قرار دے دیا۔

موڈیز کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مستحکم آؤٹ لک سے معیشت کا بہتر تسلسل اور بڑھتی مالی شمولیت ہے، بہتر معاشی سرگرمیوں کے سبب بینکوں کی قرض گیری بڑھے گی۔

عالمی ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ مالی سال 2022 میں جی ڈی پی نمو 3 سے 4 فیصد رہنے کا اندازہ ہے، جبکہ مالی سال 2023 میں جی ڈی پی نمو 4 سے 5 فیصد ہوسکتی ہے۔

ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ کورونا وباء کو پاکستانی بینکوں نے کامیابی سے گزارا ہے، غیرفعال قرضوں کی شرح بلند مگر مجموعی قرضوں کے 9 فیصد پر مستحکم رہے گی۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے کہا کہ بینکوں کا منافع نئےکاروبار اور شرح سود بہتر ہونے کے سبب بڑھے گا اور بینکوں کی جانب سے منافع کی ادائیگی بھی رواں سال بڑھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں