عمرہ زائرین کے سفر کو آسان بنانے کیلئے مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں ٹریفک کے لیے بحال

مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں صفائی کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہیں جس کی وجہ سے عمرہ زائرین کو سفر میں آسانی ہوگی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی نے شہر میں ٹریفک سے نمٹنے کےلئے 60 پہاڑی سرنگوں کو ٹریفک کے لیے بحال کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ان سرنگوں کے کھل جانے سے عمرہ زائرین کو آمد ورفت میں آسانی ہوگی۔

مکہ مکرمہ کی میونسپلٹی کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل ہی پہاڑی سرنگوں کی صفائی اوردیکھ بھال کا کام مکمل کرلیا گیا تھا تاکہ عمرہ زائرین حرم شریف آنے جانے میں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ سرنگوں میں انتباہی آلات سمیت الیکٹرانک نیٹ ورک بلب اور آگ بجھانے والے سلنڈر کو ہماری تکنیکی ٹیمیں چیک کررہی ہیں۔

مکہ مکرمہ کے میئر کے سیکرٹری انجینئر ھزاع الشریف کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ میں 60 پہاڑی سرنگیں ہیں جن کی مجموعی لمبائی 30 کلومیٹر سے زائد ہے۔

ھزاع الشریف کا کہنا تھا کہ ان سرنگوں میں 66 ہزار 935 بلب لگائے گئے ہیں جبکہ 599 ایگزاسٹ فین سمیت 42 جنریٹر بھی موجود ہیں۔

علاوہ ازیں آگ بجھانے والا نیٹ ورک، کمپیوٹر سسٹم اور واٹر پمپ بھی لگایا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ زائرین کو حرم شریف ا?نے جانے کی کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور انہیں جو سہولتیں بھی مہیا کی جا سکتی ہوں وہ کی جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں