آئی سی سی میٹنگز کا آغاز، 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز زیر غور

آئی سی سی میٹنگز کا آغاز آج سے دبئی میں ہورہا ہے جس میں 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق آج سے دبئی میں بورڈ میٹنگز کا آغاز ہونے جارہا ہے جو 10 اپریل تک جاری رہے گی جبکہ ان میٹنگز میں پی سی بی کی جانب سے پیش کردہ 4 ملکی ٹورنامنٹ کی تجویز پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں ان میٹنگز میں انٹرنیشنل کرکٹ کے مالی معاملات سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی جبکہ اب تک کے ہونے والے ایونٹس کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس میٹنگز میں چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ پاک آسٹریلیا تاریخی سیریز کے حوالے سے ممبرز کو آگاہ کریں گے۔

اجلاس کے دوران چیئرمین پی سی بی بھارت سمیت مختلف ممالک کے بورڈ حکام سے غیر رسمی ملاقاتیں بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں