طالبان کی جانب سے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر قبضے کے بعد کابل ایئرپورٹ پر عوام کے کو روکنے کے لیے امریکی فورسز نے ہوائی فائرنگ کر دی۔
وال اسٹریٹ جنرل کے مطابق لوگوں کو منتشر کرنے کے لیے امریکی فورسز کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکر پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
امریکا کی ملٹری پروازیں سفارتی عملے اور غیر ملکی اسٹاف کے لیے ہیں۔ امریکی فوج نے کابل ایئرپورٹ کی حدود کو محفوظ بنا لیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کابل میں امریکی سفارت خانہ مکمل خالی کرا لیا گیا ہے اور سفارت خانے کا تمام عملہ حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حدود میں موجود ہے۔
واضح رہے کہ اتوار 15اگست کو طالبان افغان دارالحکومت کا کنٹرول سنبھال لیا تھا جبکہ اشرف غنی صدارت کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ملک چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
تقریباً 20سال بعد طالبان نے افغانستان پر دوبارہ قبضہ کرلیا ہے۔