پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ آئی سی سی آل ٹائم بیٹنگ رینکنگ میں عظیم بلے باز سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔
بابر اعظم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں عمدہ کارکردگی کے بعد آل ٹائم او ڈی آئی بیٹینگ رینکنگ میں 15ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ اس درجہ بندی میں سچن ٹنڈولکر 15ویں سے 16ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
Babar Azam has moved up to 15th position in the ICC All-Time ODI Batting Rankings #Cricket pic.twitter.com/2T6HZTZhT4
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) April 6, 2022
آل ٹائم رینکنگ کا انحصار کریئر کے دوران کسی ایک موقع پر حاصل کئے گئے ریٹنگ پوائنٹس پر ہوتا ہے۔
سچن ٹنڈولکر کے ریٹنگ پوائنٹس 887 ہیں جبکہ بابر اعظم 891 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ان سے آگے نکل چکے ہیں۔
آل ٹائم رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویوین رچرڈز آج بھی 935 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ 931 پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے ظہیر عباس کا دوسرا نمبر ہے۔