4G اسمارٹ فون کے 5 ہزار 500 یونٹس کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ یو اے ای برآمد کی گئی ہے، پی ٹی اے
انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کےلیے اسمارٹ فون کی برآمدات کا آغاز کردیا ہے۔ 4G اسمارٹ فون کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامے کے تحت انووی ٹیلی کام نے دیگر ممالک کے لیے اسمارٹ فونز کی برآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔
پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 4G اسمارٹ فون کے 5 ہزار 500 یونٹس کی پہلی کھیپ ’مینوفیکچرڈ ان پاکستان‘ ٹیگ کے ساتھ متحدہ عرب امارات کو برآمد کی گئی ہے