نیوزی لینڈ کے لیجنڈری مڈل آرڈر بلے باز روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ اور ون ڈے میں نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے روس ٹیلر نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان 30 دسمبر 2021 کو کیا تھا۔
Today I'm announcing my retirement from international cricket at the conclusion of the home summer, two more tests against Bangladesh, and six odi’s against Australia & the Netherlands. Thank you for 17 years of incredible support. It’s been an honour to represent my country #234 pic.twitter.com/OTy1rsxkYp
— Ross Taylor (@RossLTaylor) December 29, 2021
روس ٹیلر نے اپنا آخری ٹیسٹ جنوری 2022 میں بنگلا دیش کے خلاف کھیلا تھا جبکہ آخری ون ڈے میچ آج نیدرلینڈز کے خلاف کھیلا۔
Thank you for all the memories, @RossLTaylor 🙌
We wish you a happy retirement. pic.twitter.com/NB8vwWiZnY
— ICC (@ICC) April 4, 2022
انہوں نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ نومبر 2020 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔
Special tributes for the @BLACKCAPS legend 🤩pic.twitter.com/10FXOy0I16
— ICC (@ICC) April 4, 2022
روس ٹیلر نے 112 ٹیسٹ میچز میں 19 سنچریز اور 35 نصف سنچریز کی مدد سے 44.66 کی اوسط سے 7683 رنز بنائے۔
Special moments at Seddon Park. #ThanksRosco pic.twitter.com/ggbAOYEPj2
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) April 4, 2022
236 ون ڈے میچز میں انہوں نے 21 سنچریز اور 51 نصف سنچریز کی مدد سے 47.55 کی اوسط سے 8607 رنز بنائے جبکہ 102ٹی ٹوئنٹی میچز میں 7 نصف سنچریز کی مدد سے 1909 رنز بنائے۔