87مرتبہ کورونا ویکسین لگوانے والا جرمن شہری زیر تفتیش

جرمنی میں حکام مبینہ طور پر ستاسی مرتبہ کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والے شہری کے بارے میں تفتیش میں مصروف ہیں۔

جرمن میڈیا مطابق اس شخص کی عمر اکسٹھ برس ہے اور اس نے بظاہر مشرقی صوبوں سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں بار بار کئی ویکسینیشن مراکز پر جا کر کورونا ویکسین لگوائی۔

اندازہ ہے کہ اس نے چند مرتبہ تو ایک ایک دن میں تین تین ٹیکے بھی لگوائے تھے۔ اسے بالآخر شہر ڈریسڈن کے ایک ویکسینیشن مرکز کے ایک کارکن نے پہچان لیا کہ وہ پہلے بھی حفاظتی ٹیکے لگوا چکا تھا۔

پولیس کا خیال ہے کہ اس شخص نے ایسا اپنے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ ان افراد کو فروخت کرنے کے لیے کیا۔ جو اپنی ویکسینیشن نہیں کرانا چاہتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں