بارسلونا: بارسلونا فٹ بال کلب کی الوداعی پریس کانفرنس میں آنسو پونچھنے کیلئے لیونل میسی کا استعمال شدہ ٹشو پیپر 1 ملین ڈالر( 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہونے کے لیے تیار ہے۔
ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے کچھ روز قبل ایک پریس کانفرنس میں مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کو الوداع کہنے کا اعلان کیا تھا۔ میسی نے بارسلونا کے ساتھ اپنے 21 سال کے سفر کے اختتام کا اعلان کیا تو وہ آبدیدہ ہوگئے اور جیسے ہی میسی کی اہلیہ نے اپنے شوہرکی آنکھوں میں آنسو دیکھے تو انہوں نے میسی کو ایک ٹشو پیپر دیا جس سے میسی نے آنسو صاف کیے اور پھینک دیا۔
https://twitter.com/KBee_Kay/status/1424333654101303296?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1424333654101303296%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fdailypakistan.com.pk%2F16-Aug-2021%2F1328553
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ہال میں بیٹھے ایک شخص نے وہ ٹشو پیپر اٹھالیا اور اسے انٹرنیٹ پر ایک آن لائن ویب سائٹ پر 1 ملین ڈالر یعنی 16کروڑ پاکستانی روپے سے زائد میں بیچنے کا اشتہار دےدیا۔اس شخص نے دعویٰ کیا کہ ٹشو پیپرمیں میسی کا خالص جینیاتی مواد موجود ہے جو آپ کو ان جیسا فٹ بال کھلاڑی بننے میں مدد دے گا۔