واشنگٹن: امریکہ کے سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ طالبان کو بتادیا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملہ ہوا تو فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انتھونی بلنکن نے کہا ہے کہ کابل میں موجود سفارتی عملے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔انتھونی بلنکن نے واضح طور پر کہا ہے کہ افغانستان میں رہنے میں اب امریکہ کا کوئی مفاد نہیں ہے۔