دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو 349 رنز کا ہدف

آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں جیت کے لیے 349 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ آسٹریلیا نے مقرر 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 348 رنز بنائے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان ٹیم میں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کیلئے ایک تبدیلی کی گئی ہے، حسن علی کی جگہ شاہین آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پچ اچھی دکھائی دے رہی ہے ، میچ کے آخری وقتوں میں ڈیو فیکٹر ہوگا۔

پاکستان ٹیم میں فخر زمان ، امام الحق، بابر اعظم ، محمد رضوان ، افتخار احمد ، خوشدل شاہ سمیت سعود شکیل ،شاہین آفریدی ، زاہد محمود ، وسیم جونئیر اور حارث روف بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم میں ایرن فنچ، ٹریوس ہیڈ ، میکڈرمٹ ، لیبوشین ، اسٹوائنس، کیمرون گرین ، ایلکس کیری، شان ایبٹ ، نیتھن ایلیس،ایڈم زمپا اور مچل سوئپسن شامل ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں