مہیش بھٹ نے اداکارہ عالیہ اور رنبیر کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر اور اسکرین رائٹر مہیش بھٹ نے اپنی بیٹی و اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی سے متعلق خبروں کی تردید کردی کے ساتھ شادی کے حوالے سے پھیلی ہوئی افواہوں کی واضح طور پر تردید کی ہے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہیش بھٹ نے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا ، یہ چیزیں تو کافی عرصے سے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ اور رنبیر کپور کی شادی کی افواہیں کافی عرصے سے پھیلی ہوئی ہیں اور ہر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ ان دونوں کی شادی کب ہورہی ہے لیکن نئی رپورٹ کے مطابق ان دونوں کی شادی اپریل میں ہوسکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں