ایکشن ہیرو بروس ویلس نے دماغی بیماری کی تشخیص اور اپنی بگڑتی طبیعت کے باعث اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔
67 سالہ اداکار کے اہل خانہ نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ بروس کی دماغی بیماری ان کی صلاحیتوں کو متاثر کر رہا ہے، یہ ایک ایسی حالت ہے جس کی وجہ سے بولنے یا سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے۔
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ ان کے خاندان کے لیے ایک مشکل وقت ہے۔
بروس ویلس کی بیٹی رومر نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک مشترکہ بیان شیئر کیا جس میں لکھا گیا ’بروس کے حیرت انگیز چاہنے والو، ایک خاندان کے طور پر، ہم یہ بتانا چاہتے تھے کہ ہمارے پیارے بروس کو صحت کے کچھ مسائل کا سامنا ہے اور حال ہی ان میں ایک خطرناک بیماری کی بھی تشخیص ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بیماری کی تشخیص کے بعد وہ بہت غور و فکر کے بعد اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اب انہیں اداکاری کی دنیا کو خیر باد کہہ دینا چاہیے۔
بروس ویلس نے اپنے کیرئیر کا آغاز 80 کی دہائی کے اوائل میں ’دی ورڈکٹ ‘ جیسی فلم سے کیا تھا۔ اس کے بعد ان کی کامیابیوں کا سفر شروع ہوا اور انہوں نے پھر پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔
اپنے چار دہائیوں پر محیط اداکاری کے کیریئر میں انہوں نے دو ایمی ایوارڈ اپنے نام کیے۔