برین ٹیومر کے باعث 33 سالہ معروف گلوکار انتقال کرگئے

برین ٹیومر کے باعث برطانیہ کے 33 سالہ معروف گلوکار ٹام پارکرانتقال کرگئے۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق میوزک بینڈ ’دی وانٹڈ‘ نے گلوکار ٹام پارکر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میکس، جے، شیوا، ناتھن اور بینڈ کے مداح پارکر کی المناک موت پر افسردہ ہیں۔

ٹام پارکر اکتوبر 2020 سے برین ٹیومر میں مبتلا تھے اور ان کا علاج بھی جاری تھا۔

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹام پارکر 2018 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے دو بچے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں